سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے رمضان سستا بازار کا انعقاد

جمعہ 15 مارچ 2024 16:31

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے رمضان سستا بازار لگا یا گیا جس میں روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش جن میں آٹا،مرغی ،مٹن،بیف،کریانہ آ ئٹم ، چینی ڈالیں ،بیسن ،شربت،وغیرہ سبزی فروٹ دودھ ،دہی کھجور و دیگر اشیاء کے سٹال لگائے گئے ہیں جو کہ مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب تھے۔

(جاری ہے)

رمضان سستا بازار میں عوام الناس نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی جارو اللہ کاکڑ نے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء خوردونوش سستے داموں عوام کو مہیا کریں تا کہ عوام کو سہولت میسر ہو۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ رمضان سستا بازار جمعہ کے دن بھی منعقد کریں تاکہ روزہ داروں و عوام کو سہولت میسر ہو سکے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں