سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

منگل 13 فروری 2024 21:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا ممتاز عالم دین مولانا عبیدخورشید احمد نے پڑھائی ،اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،ڈسٹرکٹ پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری ،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق سبی کا سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع آج صبح نوبجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیںاجتماعی دعامیں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمدکا سلسلہ دعا سے کچھ دیر قبل تک جاری رہے تبلیغی اجتماع میں تین لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ڈسٹرکٹ پولیس ،بی سی ،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اس موقع پراجتماع میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرنے کے لیے دین سے دوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے دین محمدی ﷺ سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن و سنت ہمارئے لیے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں علماء کرام نے کہا کہ امت اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اور اپنے دشمن کو پہچانیں ،جبکہ یہود و نصارہ کی جانب سے امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے ہم قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ناکام بنا سکتے ہیںعلاوہ ازیں اختتا می دعا کے بعد رش ہو نے کے با عث ٹریفک پو لیس نے اجتما ع گا ہ سے آنے وا لے قا فلوں کو بھٹہ با ئی پا س سے سبی مین شاہر ا ہ پر جا نے کیلیے خصو صی پلان مر تب ہے جس کی نگرا نی ایس ایس پی سبی میر عنایت اللہ بنگلزئی خود کر رہے تھے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں