سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق

جمعہ 15 مارچ 2024 23:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی خالدزمان مری کو 6 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں