انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ،تمام کاروباری مراکز بند

منگل 13 فروری 2024 18:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) حالیہ ہونے والے انتخابات میں مبینہ طور پر بدترین دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ،تمام کاروباری مراکز بند،کارکنوںکا شاہراہوں پر گشت،اندرون شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی،کارکنوں نے جناح روڈ پر ٹائر جلاکر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چار جماعتی اتحاد، بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کال پر سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی شہر کے تمام دکانیں ،مارکیٹیں اور دیگر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ اندور ن شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کے کارکنوںنے جناح روڈ بلوچستان چوک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ہڑتال کے دوران چار جماعتی اتحاد کے کارکن ٹولی کی صورت میں مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے رہے چار جماعتی اتحاد کے کارکنوںنے بلوچستان چوک پر احتجاجی دھرنا دیااحتجاجی دھرنے سے چارجماعتی اتحاد کے قائدین نے خطاب کیا اور تاریخی دھاندلی کی شدید مزمت کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں