سبی پولیس کی جانب سے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن سبی میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز

بدھ 28 فروری 2024 12:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) سبی پولیس کی جانب سے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن سبی میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی نے پولیس لائن میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او عبدالسلام بنگلزئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر نوروز رند بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، آر آئی سید اقبال شاہ، ایم ٹی او مقصود اکبر سیلاچی نے بھی شجرکاری مہم کے موقع پر پودے لگائے۔ ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ انسانی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں