زندہ دلان سکردو نے سیاحوں کی جنت دیوسائی میں پرچم کشائی اور آزادی ریلی کیساتھ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا

اتوار 12 اگست 2018 21:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) زندہ دلان سکردو نے سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ بلند دنیا کے دوسرے بلندترین مقام اور سیاحوں کی جنت دیوسائی میں پرچم کشائی اور آزادی ریلی کے ساتھ 71 واں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا، عالمی شہرت یافتہ دیومالائی سیرگا دیوسائی نیشنل پارک میں بڑا پانی کے مقام پر سکردو کی ضلعی انتظامیہ , پولیس ، سرکاری ملازمین۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی سمیت سیاحوں اور صحافیوں کی طرف سے ایس ایس پی سکردو راجہ مرزاحسن اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو امیر اعظم نے قومی ترانے کی گونج میں عظمت کا نشان سبز ہلالی پرچم فضا میں لہرا کر جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے علاقائی موسیقی اور ملی نغموں کے دھنوں پر رقص کا مظاہرہ کرکے سماں باندھ لیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکاء نے شہر تک گاڑیوں کی جشن آزادی ریلی نکالی۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں