حکومت پاکستان ایک ہی ایکٹ کے تحت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لیے نظام ہائے حکومت واضع کرے‘عبدالرشید ترابی

ترک صدر نے بھارتی دورے کے موقع پر کشمیریوںکی ترجمانی کی اور ثالثی کی پیشکش کی ہے جو خوش آئندہے‘امیر جماعت اسلامی

منگل 2 مئی 2017 13:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیروکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ایک ہی ایکٹ کے تحت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لیے نظام ہائے حکومت واضع کرے،آزاد کشمیرکی اور حریت قیادت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے آئینی اورسیاسی حقوق کی مخالفت نہیں حمایت کرتی ہے،لیکن کوئی ایسا اسٹیٹس جسے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر ہوں کشمیرکاز اور پاکستان کی اسلامتی کے لیے نقصان دے ہووہ نہ کیا جائے،حکومت پاکستان صوبوں سے بڑھ کر آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دے،ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے بھارتی دورے کے موقع پر کشمیریوںکی ترجمانی کی ہے اور ثالثی کی پیشکش کی ہے جو خوش آئندہے اس سے کشمیریوںکے حوصلے بلند ہوئے ہیںان خیالات کااظہار انھوںنے علماء کرام کے مشاورتی اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ،مولانا ابراہیم صدر اہل سنت مولانا عارف نوربخشی سمیت دیگر قائد ین نے خطاب کیا،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ذمہ داران سے گفتگوکی۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ واحدت کشمیرکو برقراررکھنے لیے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کا صدر سپریم کورٹ ایک کی جائے اور کشمیرکونسل کو اپر ہائوس کا درجہ دے کر دونوں خطوںکی برابر نمائندگی دی جائے ، دونوں آزاد خطوں کو باہم آئینی طور پر مربوط کرکے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،انھوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے روزگار کے مواقعے فراہم کیاجائیں حکومت پاکستان صوبوںسے زیادہ وسائل گلگت بلتستان کو دے تاکہ یہاں تعمیروترقی کاعمل تیز ہواور قدرتی وسائل میں زیادہ حصہ دے تاکہ روزگار کے لیے صنعتیں قائم ہوںادارے بنیں اورلوگوں کوروزگار ملے،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے آئینی اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور جب تک یہ حقوق عوام کو مل نہیں جاتے اس وقت تک جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ رہے گی،جماعت اسلامی نے یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے جنتی جدوجہد کی ہے اتنی جدوجہد یہاں کی کسی جماعت نے نہیں کی،جماعت اسلامی نے ہر فورم پر آپ کی نمائندگی کی ہے،مرکز میں آپ کے لیے بات کی ہے اور درجنوں آل پارٹیز کانفرنسز کی ہیں،کوئی فورم ایسا نہیں ہے جہاں جماعت اسلامی نے گلگت کی نمائندگی نہ کی ہو،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کا ایک ہی نظم ہے،حکومت پاکستان سی پیک میں گلگت بلتستان کے لیے واضح منصوبوں کااعلان کرے تاکہ پتہ چلے کہ یہاںکے عوام کوکیاملے گا،یہ سی پیک کا گیٹ وے ہے اوریہاں کے عوام کو سہولیات ملنی چاہیں۔

اس موقع پر انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے وہاں کے بچے جوان بوڑھے سب آزادی کے لیے کمربستہ ہیں،بھارت تمام تر مظالم کے باوجود شکست کھا چکاہے اس کی فوج شکست خورد ہ ہے،وہ اپنے شکست کی خفت مٹانے کے لیے مظالم کی انتہاکررہی ہے ایسے حالات میںہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی مدد کریں ہرسطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں،سفارتی ،سیاسی اور عسکری میدان میں ان کی مدد کریں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں