سکردو روڈ کی ری کارپٹنگ منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ،نجف علی

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء)سکردو روڈ کی ری کارپٹنگ منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ہے ،روڈ کی کھنڈرات کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ،ان خیالات کااظہار نجف علی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان ریجن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے سکردو روڈ کی ری کارپٹنگ ہو رہا ہے لگتا ہے 2سال بعد بھی کام مکمل نہیں ہو گا، جہاں جہاں میٹلنگ کا کام مکمل ہوا ہے وہاں سولنگ بھی صحیح نہیں ہوا ہے جو کہ اس خوبصورت شہر کے ساتھ نا انصافی ہے جب حکومت نے ری کارپٹنگ کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے تو محکمہ اور ٹھیکیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس روڈ کو خوبصورت اور معیاری طریقے سے بنائیں تا کہ بلتستان کے عوام کو سہولیات میسر ہوں مگر اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔

شہریوں کا بھی قصور ہے کہ جب ری کارپٹنگ ہو رہا ہو وہاں روڈ کو توڑا گیا ہے جو کہ قابل جرم ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ری کارپٹنگ کے بعد روڈ کو توڑنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کیا جائے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں