جمعیت طلباء اسلام وانا سب ڈویژن کا وانا پریس کلب میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعہ 4 جنوری 2019 13:15

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) جمعیت طلباء اسلام وانا سب ڈویژن کا وانا پریس کلب میں افتتاحی تقریب کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

رواں سیشن کے لیئے جے ٹی ائی وانا سب ڈویژن کے معاونت سازی کی تقریب جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولنارافیع الدین، سابقہ صدر مولانا عبدلباسط اور موجودہ صدر محمدرحمن کی زیرپرستی ہواوانا کے کنوینئر عصام الدین نے معاونت سازی کے اھداف کے تعین کے حوالے کہاکہ ہم تمام تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیم کی یونٹ بنائیں گے دینی مدارس اور عصری اداروں میں الفت وحدت کی فضاء کے قیام کے بعد بھرپور کوشش کرینگے۔

انھوں نے وانا سب ڈویژن میں تنظیم سازی مہم کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے سات حلقہ جات بنائے گئے ہیں، انھوں نے کہاکہ تمام مقامی عہداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت طلباء اسلام کا پیغام ہرنوجوان کو پہنچائنگے۔اس موقع پر مولنا رافیع الدین نے مکمل تعان کا اعلان کیا کہ نوجوانوں کے تمام مسائل کے حل کے لیے جے یو ائی بھرپور کردار ادا کرینگی-

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں