وانا ‘ ایف بی آر کے ایڈیشنل کلکٹر ریاض خان میا نی اور ایک تحصیلدار سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا

جمعرات 18 جولائی 2019 18:41

وانا ‘ ایف بی آر کے ایڈیشنل کلکٹر ریاض خان میا نی اور ایک تحصیلدار سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ڈی سی جنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی،صوبائی حکومت کی تعاون و دیگر حکومتی اداروں کی کوششوں سے ایف بی آر کے ایڈیشنل کلکٹر ریاض خان میا نی اور ایک تحصیلدار سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی اور اے سی وانا امیر نواز کا بازیاب ہونے والے اہلکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس، اس موقع پر ڈی سی جنوبی وزیرستان نعمان افضل افریدی نے کہا کہ مغویوں کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب کرانے میں مقامی علماء اور مشران نے بھی اہم کردار اداکیا انہوں نے کہا آج ہمیں بڑی خوشی ہے کہ تمام اغواشدہ سرکاری اہلکار باحفاظت بازیاب ہوئے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب بھی ہیں اغواکاروں نے انہیں کسی قسم کی جسمانی اذیت نہیں پہنچائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ریاض خان میانی 24اپریل کو ضلع ٹانک کے علاقے گومل سے انکی والدہ کے جنازہ اداکرنے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔دوسری جانب 25مارچ کو نائب تحصیلدار گل زار خان تحصیل میکن میں گھروں کی سروے مکمل کرنے کے بعد واپس ٹانک آرہے تھے کہ تحصیل سراروغہ کے مقام کوٹکئی پر نامعلوم اغواکاروں نے اسلحہ کی نوک پر اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ایڈیشنل کلکٹر ایف بی آر ریاض میانی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا،صوبائی حکومت اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری بازیابی کے سلسلے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں