دوتانی قبائل کا 4مارچ سے وانا ٹو ٹانک روڈ ہرقسم کے امدورفت کے لیے بندکرنے کا اعلان

منگل 2 مارچ 2021 14:38

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) متنازعہ ملکیت کارکنڑہ کے پاداش میں مخالف فریق دوتانی قبائل نے 4مارچ سے وانا ٹو ٹانک روڈ ہرقسم کے امدورفت کے لیے بندکرنے کا اعلان کیا ہرقسم کے نقصان کے ذمہ دار گاڑی مالکان خود ہونگے انھوں احتجاجاً بیان جاری کرتے ہوئے سکاوٹس فورس اور ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہے کہ زلی خیل قبائل کے خوشنودی پر دوتانی قبائل ضرور دستخط کرنیگے ورنہ کاروائی کرکے جیل ڈالینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے شدید نعرے بازی کی اور اخری دم تک لڑنے کا اعلان کیا ۔مذکورہ دوتانی قبائل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے جب ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار سے مقامی میڈیا نے پوچھا تو انھوں نے کہاکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اسکا مطلب ہے کہ بعض لوگ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہاہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی کو بھی حکومتی رٹ کو چلینج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی دوسری جانب زلی خیل قبائل نے مذکورہ مسلے مثبت اور پرامن حل کے لیے تین دن قبل دستخط کرچکے ہیں لیکن دوتانی قبائل لیت ولعل سے کام لے رہاہے حکومت کو چاہئے کہ مذکورہ مسلے کی مثبت حل نکالیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں