جنوبی وزیرستان میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر پولیس تبادلے اور میرٹ پرتعیناتی ناگزیر ہیں

منگل 20 اپریل 2021 13:42

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) جنوبی وزیرستان میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر پولیس تبادلے اور میرٹ پرتعیناتی ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی مبصرین کے مطابق جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ میرٹ کے بغیر بھرتی ہونا اور نااہل اہلکاروں کو مہنگے چیک پوسٹوں پر تعینات ہونا ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کاکنڑہ ملکیتی تنازعہ سے واضع ہوگیا کہ وزیرقبائل سے تعلق رکھنے والے پولیس فورس نے اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی تھی اور دوتانی پولیس اپنی قوم کی طرف سے لڑرہی تھی دوسری جانب تیسری فریق ہونے کی ناطے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے پولیس بھی اپنی قوم کے ساتھ کھڑی تھی جس کی وجہ سے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی مد میں غیریقینی صورتحال نے جنم لیاہے دوسری جانب فارغ التحصیل طلباء نے بھی خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ پولیس بھرتیوں میں اعلیٰ سطح پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں فوری طور پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیونکہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پولیس فورس کی نظر امن وامان کے بجائے بھتہ خور چیک پوسٹوں پر مرکوز ہیں مبصرین کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اپنی پولیس فورس کی جگہ پر دوسرے اضلاع کے پولیس کی تعنیاتی انتہائی ناگزیر ہیں کیونکہ مقامی پولیس فورس میں ڈاکوؤں اور بدمعاشوں کو ایس ایچ اوز بنائے گئے ہیں جس سے علاقے میں روز بروز بدامنی پھیلتی جارہی ہیں اور زاتی اختلافات کی بنا پر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جوکہ امن کے لئے انتہائی خطرناک صورتحال ہیں-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں