پاک افغان بارڈر انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل پر آئے روز دھرنے اور مقامی کلیرنس ایجنٹس کے درمیان رسہ کشی‘ ایکسپورٹ اور امپورٹ انتہائی متاثر

پیر 7 جون 2021 19:12

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) گزشتہ دو ماہ سے پاک افغان بارڈر انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل پر آئے روز دھرنے اور مقامی کلیرنس ایجنٹس کے درمیان رسہ کشی کے باعث ایکسپورٹ اور امپورٹ انتہائی متاثر ہوئی ہیں ،کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے کلیرنس ایجنٹس کے درمیان کاروبار کی مد میں زاتی اختلافات اور باہمی نااتفاقی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں انتہائی متاثر ہوچکی ہیں ایکسپورٹ اور امپورٹ نہ ہونے کی برابر ہیں کسٹم حکام نے کہا کہ کلیرنس ایجنٹس میں پانچوں کا ٹولہ ہے جو کسٹم اہلکاروں سے ڈیوٹی کے دوران چالوں جنریٹر زبردستی بند کرکے دھمکیاں دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے کہاکہ دوسری جانب ائے روز دھرنے کی وجہ سے انگوراڈہ گیٹ پر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں جس سے 4ہزار کے قریب افراد بے روزگاری کی طرف گامزن ہورہے ہیں کسٹم حکام نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایجنٹس میں سے اکثر ایجنٹس 40 لاکھ سے لیکر 70لاکھ روپے تک ٹیکس کی مد میں مقروض ہوگئے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر مقروض ایجنٹس نے ائندہ چند دنوں میں قرض ادا نہیں کیا گیا تو کسٹم حکام ان کے ایجنسیاں بند کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی اخرمیں کسٹم حکام نے کہاکہ ویباک (ویب بیسٹ ون کسٹم) کی قیام پر کام جاری ہے جلد عمل میں لائی جائیگی جس سے کام انتہائی اسان ہوگا یعنی ان لائن چیکنگ پوائنٹ شروع ہو گا

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں