واناتنائی اور ژوب تنائی روڈ پرغیرملکی سامان ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا دھندہ گٹھ جوڑ کی بناپر جاری ہونے کا انکشاف

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:03

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وانا تنائی روڈ اور ژوب تنائی روڈ پر غیرملکی سامان اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا دھندہ گٹھ جوڑ کی بناپر جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہیں کہ تنائی چیک پر غیرقانونی دھندہ سٹی تھانہ وانا کی ایما پر پیچھلے ایک سال جاری ہے ڑوب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے ذریعے غیرملکی کپڑے ،ٹائر ودیگر سامان براستہ تنائی سمگل کرتے ہوئے میرانشاہ لے جاتی ہیں اور اسطرح پاک افغان بارڈر انگور آڈہ سے سوختنی لکڑی ودیگر غیرملکی سامان کو بھی براستہ تنائی چیک پوسٹ ڈیرہ اسماعیل خان ،بنوں ودیگر شہروں کو لے جاتی ہیں جس سے قومی خزانے کو روزمرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر تنائی چیک سمگلنگ کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہیں کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر سمگلنگ کرنا پولیس سٹیشن وانا کی ایما پر ہو رہا ہے ۔دوسرے جانب تنائی پوسٹ تعینات پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مذکورہ سمگلنگ کے حوالے سے ہمیں آگاہی حاصل ہیں لیکن وہ سرکاری سڑک پر نہیں اتے ہیں البتہ غلط راستوں پر سمگلنگ کا دھندہ جاری ہے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں