ڈی ایچ او وانا کی بی ایچ یوز، سی ایچ یوز اور سول ہسپتال کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی ،تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 8 جون 2022 00:07

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے جنوبی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں کے بی ایچ یوز، سی ایچ یوز اور سول ہسپتال کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے جنوبی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں کے بی ایچ یوز، سی ایچ یوز اور سول ہسپتال کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر کو 393 مرد وزنانہ ملازمین کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔

ڈی ایچ او ساوتھ وزیرستان نے مراسلہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ دفتر ہذا نے محسود ایریا میں ڈاکٹر طاہر داوڑ ڈی ڈی ایچ او اور وزیر ایریا کیلئے ڈاکٹر رشید قیوم ای پی آئی کوارڈینٹر کو انکوائری ٓافیسر مقرر کئے تھے جنہوں نے گرائونڈ پر مذکورہ ملازمین کیخلاف تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کی اور مذکورہ ملازمین کے ٹیلیفون نمبر ز بند پائے،جب کہ ان کا اتا پتا بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر عنایت الرحمان نے 14دنوں کے اندر ان تمام غیر حاضرملازمین کی جسمانی موجودگی اور پرسنل ہیرنگ کی ہدایات کی ہیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں