جنوبی وزیرستان لیشمنیا تیزی سے پھیلنے لگا‘ درجنوں افراد مبتلا

جمعرات 4 اگست 2022 19:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ضلع جنوبی وزیرستان میں موذی مرض لیشمنیا بہت تیزی سے پھیل رہاہے۔ اب تک درجنوں افراد لیشمینا مرض میں مبتلا، عوامی نشنل پارٹی صدر عصمت اللہ دردمال وزیر نے ایک اخباری بیان چاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے مختلیف علاقوں میں لیشمینیا کی بیماری بڑے پیمانے پرپھیل کر وبائی شکل احتیار کرلیاہے جس سے درجنوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اعظم ورسک، توئی خلہ،شکی ،انگوراڈہ اور وانا کے مراکز میں بہت سے لیشمینا کے مریضوں کا علاج کیا لیکن جنوبی وزیرستان میں پچھلے پندرہ سالوں سے مچھر مار سپرے نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ علاقے میں ملیریا اور لیشمینا کو روکنے کے لئے سپرے اور مچھردانیوں کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ چیزیں بروقت مل جائیں تو یہاں ملیریا اور لیشمنیا پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پچھلے دو سالوں سے دو ہزار سے زائد غریب لوگ لیشمینا سے متاثر ہوچکے ییں اور بعض مریضوں کے چہروں پر لیشمینیا کی وجہ سے بدنما داغ پڑ گئے ہیں۔ صدرعصت اللہ دردمال وزیرنے کہا کہ اگر حکومت نے مچھر سپرے نہ کی تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں