میرے خلاف کرپشن کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، پولیس سربراہ ضلع لوئرواپروزیرستان

منگل 11 اپریل 2023 20:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2023ء) گزشتہ روز ضلع لوئر اور اپر وزیرستان کے پولیس سربراہ کے ساتھ وانا ایف سی کیمپ میں صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چند دنوں قبل صحافی نے کرپشن کے الزامات لگائے تھے کہ وہ مختلف چیک پوسٹوں کے تعیناتی پر بھاری رقم ایس ایچ اوز وغیرہ سے لیتا ہے انھوں نے کہاکہ میں نے کھبی اس معاملے میں روپے نہیں لیے ہیں کیونکہ میرے خلاف کرپشن کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

پولیس سربراہ شبیر حسین نے کہاکہ ہاں مجھے پتہ ہے کہ پولیس والے کرپشن کرتے ہیں مختلف قسم کے گاڑیوں میں سمگلنگ ہورہا ہیں لیکن میں کرپشن سے صاف ہوں۔دوسری جانب اگر دیکھا جائیں تو پولیس فورس میں کماوں چیک پوسٹوں پر اختلافات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ دو دھڑوں میں وانا کے پولیس تقسیم ہوگئے ہیں کیونکہ عرصہ دراز سے ضلع لوئر اور اپر وزیرستان -میں منظور نظر مالکانان کے بندوں کو کماوں چیک پوسٹوں پر تعیناتی ہورہا ہیں باقی پولیس اہلکار جس کے ولد گرامی ملک نہ یا ملک کے واسطے سفارش نہ ہو وہ صرف اور صرف پولیس لائنوں تک محدود کرائے گئے ہیں بعض پولیس اہلکاروں نے کہاکہ اچھے اچھے چیک پوسٹوں اور تھانوں پر صرف اور صرف سفارشی مالکانان کے بندے تعینات کرائے گئے ہیں باقی یاتو پولیس لائنوں تک محدود ہیں یا گھروں میں بیٹھے تنخواہیں کٹوتی کے شکل میں دی جاتی ہیں کیونکہ یہاں ملکانان اور قبضہ گروپ کے علاوہ کسی کو کماوں چیک پوسٹوں پر تعیناتی ناممکن ہیں لیکن بعض مالکانان پولیس سربراہ شبیر حسین کے گود میں بیٹھے ہے اپنے بندوں کے سفارش کی خاطر ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 4 ہزار پولیس میں صرف 9 سو کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں باقی اہلکاروں سے پانچ ہزار تنخواہوں میں کٹوتی ہوتی ہیں ڈیوٹی سے غائب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں