لوئروزیرستان کے صدر مقام وانا میں یکم مئی یومِ مزدور منایا گیا

پیر 1 مئی 2023 20:51

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2023ء) لوئر وزیرستان کے صدر مقام وانا میں یکم مئی یومِ مزدور منایا گیا، جسمیں سیاسی جماعتوں، مشران و نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے مزدور کی اجرت بڑھانے اور انھیں پورے حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ مزدوروں کا یہ دن ہے ہم اسے بڑے جوش و ولولے سے مناتے ہیں۔

بڑے جلسے منعقد کرتے ہیں اور ان مزدوروں کی شان میں قصیدے پڑھتے ہیں۔ ان کی مجبوریوں اور حقوق کا رونا روتے ہیں اور آخر میں داد بٹور کر خوش ہوتے ہیں اور اپنی اپنی چھٹی انجوائے کرکے خوشی خوشی اپنی راہ لیتے ہیں۔ مگر اصل طبقہ مزدور جن کے لیے یہ سب اہتمام کیا جاتا ہے وہ معمول کی طرح اپنے کاموں میں مشغول نظر آ تا ہے۔ وہ نہ چھٹی کرتے ہیں اور نہ ہی کسی جلسے میں شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر جاتے بھی ہیں تو صرف دیہاڑی کے لیے اور جلسے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔ ہم سب اتنے بیحس ہوگئے ہیں کہ ان کے سامنے ان کی بے بسی کے قصے سنا کر داد وصول کرتے ہیں اور الٹا ان کو بات بیبات ڈانٹتے ہیں۔ وہ اپنی عزت نفس مجروح ہونے کے باوجود بھی مجبور ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے دو وقت کی روٹی بھی تو کمانی ہوتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کا اہم ترین ستون ہونے کے باوجود سب سے کمزور ترین طبقہ ہیں۔

جن کی زندگی کا واحد مقصد اپنے بیوی بچوں اور اپنے گھر والوں کے لئے دو وقت کی عزت کی روٹی کمانا ہے۔ مزدور کا جو استحصال 1886میں ہو رہا تھا وہ اب بھی اسی طرح جاری و ساری ہے۔ ایک یوم مزدور کو ہی لے لیں ان کی چھٹی کا دن ان کے بجائے ہم منا رہے ہوتے ہیں۔ مانا کہ ہم سب ایک قسم کے مزدور ہی ہیں۔ مگر جو کوشش اس وقت ہوئی وہ اس مخصوص طبقے کے لیے ہی تھی۔

مگر آج ہم اپنے گھروں سے لے کر گلی کوچوں اور شہروں پر نظر دوڑائیں تو مزدور کا دکھ کم نہیں ہوا ہے اور سب سے بڑی بات کہ ان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ان کا بھی کوئی دن منایا جاتا ہے اور یوم مزدور کیا بلا ہے۔ اس دن کی آڑ میں سب اپنے اپنے کام روک دیتے ہیں اور روز کی دیہاڑی پر پلنے والے مزدور اس دن کام نہ ملنے پر مایوس گھر لوٹتے ہیں اور اس دن ان میں سے زیادہ تر کے بیوی بچے بھوکے سوجاتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ یکم مئی کے حوالے سے اس طرح کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے کہ جیسے محنت مزدوری کرنا کوئی برا یا کمتر کام ہے یا یہ کہ مزدور کوئی مظلوم بندہ ہوتا ہے ۔ حصولِ رزق کا جدوجہد سے تعلق ہے۔ محنت اور جدوجہد پر ہی روحانی اورمادی ترقی کا اِنحصار ہے۔ قرا?نِ مجید میں اِرشادِ رًبّانی ہی" ا?دمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش سی" محنت کے ذریعہ کما کر کھانا انسانی حمیت و خود داری کا تقاضا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن یکم مئی ہے۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں، اینٹوں اور لوہے کی بھٹیوں میں اور سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں