وانا میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ شروع ہونے سے علاقے کی رونقیں دوبالا ہوگئیں

ایجنسی سپورٹس کمپلیکس وانا میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ تیسرے رائونڈ میں داخل ہوگیا‘ہزاروں شائقین کی آمد

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:19

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) ایجنسی سپورٹس کمپلیکس وانا میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ تیسرے رائونڈ میں داخل،روزانہ کی بنیادپر 15ہزار سے 20ہزار تک تماشائی میچ دیکھنے آرہے ہیں،ملک بھر سے چیدہ چید ہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پی ٹی وی اسلام آبادکلب،واپڈاکلب ،فتح جنگ،کویٹہ،چمن،شوگر مل ،فیصل آباد،ایس ڈبلیو اے فارسٹ کلب،ڈی ایف اے سوات،ہنگو ،میرانشاہ کلب،نورنگ ،ڈیرہ کلب اور جنوبی وزیرستان واناکے مقامی ٹیمیں شامل ہیں ۔

یادرہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور یوکے ٹیم سے بھی زیادہ تماشائی میچ دیکھنے آتے ہیں جو کہ مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈالدیا ہے ۔اس سلسلے میں ایجنسی سپورٹس آفیسر تاج وزیر ،ٹورنمنٹ صدر نعمت اللہ وزیر ،سپورٹس کمپلیکس انچارج جہانگیر وزیر ،فنانس سیکرٹری جلال دین وزیر ،جی ایس کلیم وزیر اور کمنٹریٹر امجد علی بنگش نے میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وانا میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ شروع ہونے سے علاقے کی رونقیں دوبالا ہوگئیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وانا ایک پر آمن علاقہ ہے یہاں کے لوگ دہشت گردی کا نہیں بلکہ آمن اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی سپورٹس آفیسر تاج وزیر نے مزید نے کہا کہ مذکورہ ٹورنمنٹ میں جتنی تعداد سے تماشائی آتے ہیں وہ ہماری توقعات سے بھی زیادہ ہیں اس کا سوچ بھی ہم نہیں کرسکتے جو اتنی تعداد میں تماشائی آکر پورے فاٹا اور کے پی کاریکارڈ تھوڑ دینگے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آل پاکستان کرکٹ ٹورنمنٹ بھی شروع کی جائیگی جس میں ملک بھر سے چیدہ چیدہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں