سکھر کے تمام بازاروں کی ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کروانے کیلئے مشورہ کیا جائیگا ، صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر

جمعرات 27 فروری 2020 18:16

سکھر کے تمام بازاروں کی ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کروانے کیلئے مشورہ کیا جائیگا ، صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر
سکھر۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدرمحمد رضوان الحق ملک کی زیر ِصدارت ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کا اجلاس دفتر ایوان میں منعقد ہوا ۔صدرِ ایوان نے سکھر ایکسپو 2020کے انعقاد سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ریجن کی صنعتی ،زرعی اور کاٹیج انڈسٹریز ، ہینڈی کرافٹ پراڈکٹس کوایکسپو میں متعارف کروایا جائیگا جس کا مقصد سکھر ریجن کی اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سکھر کی اقتصادی مرکزیت قومی و بین الاقوامی سطح پر اجا گر کی جائیگی ۔

سکھر ایکسپو 2020کا انعقا د سکھر شہر کو پاکستان و بیرون پاکستان متعا رف کروانے کا سبب اور سکھر شہر کی پہچان بنے گا ۔صدرِ ایوان نے سکھر کی جغرافیائی اور تجارتی اہمیت پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سندھ ، بلوچستان اور پنجاب تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر تینوں صوبوں کی تاجر برادری سامان ِ تجا رت کی خریدوفروخت سے متعلق رہتے ہیں اور مقامی افرادی قوت کو روزگا ر کی فراہمی کے موا قع فراہم کرتے ہیں ۔

اجلاس میںایوان کے سینئر نائب صدرمحمد اسلام مغل ،نائب صدر چوہدری زاہد اقبال ، چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرزمولانا محمد عثمان فیضی ،اراکین کمیٹی و این۔جی۔اوز ، سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیا ت نے شرکت کی ۔ اس میں طے پایا کہ سکھر کی ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکریٹریز سے بھی مشورہ لیا جائیگا اور سکھر کے تاجروں کے مسائل پر بھی تبادلہ ئِ خیال ہوگا اور ان مسائل کو حل کروانے میں چیمبر پیش پیش رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں