ْ پاکستان سنی تحریک سکھر کے رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے رہنماؤں نے سکھر کے حلقہ NA-207 پر پی تی آئی کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی مبین احمد جتوئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہماری 15رکنی کمیٹی جس کے نگراں محمد رضوان قادری ہیں جس میں حافظ اسلم لاشاری، مولانا قاری نازک سعیدی، حافظ محمد احمد شیخ ، طالب حسین میرانی، عبدالصمد قادری غوری، محمد سہیل قادری میمن ، شیر محمد جلبانی، ولی محمد عباسی، منیر احمد قریشی، اللہ ڈنو لکھن، ماجد خان نائیچ ، محمد عثمان ابڑو، ارشاد علی قاسمی شیخ، احمد سجاد سلطانی مغیری ، وکی کمار، اس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف کے صدر حلقہ NA-207 پر مبین احمد جتوئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اعلان صرف لفظی نہیں عملی کام کے ساتھ ہے، کیونکہ پاکستان سنی تحریک سکھر نے سکھر میں جس کا بھی حمایت کا اعلان کیا ہے وہ کامیاب ہوا ہے ان کی جیت ہماری ہے اور انشاء اللہ ہم بھرپور طریقے سے اپنے ہمدردوں ، دوستوں تک پیغام پہنچائے گئے کہ وہ25 جولائی2018ء کو بلے کے نشان پر مہر لگانی ہے اور ہمیں امید ہے مبین جتوئی کامیاب ہو کر جو پیش کر دہ ہمارے 12 مطالبات اورملک و سکھر کی سطح پر توجہ دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں الیکشن مہم کے دوران بم دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور شہداء اور زخمیوں کے لیے دُعائے خیر کرتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں