ٍحکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے،پکچرابھی باقی ہے، خورشیدشاہ

جان بوجھ کر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، حربے استعمال کرکے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا،میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے، پیپلز پارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی۔بدھ کو سکھر میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلکٹڈحکومت میں آنے والوں کو جمہوریت کا پتہ نہیں، پیپلزپارٹی تشددکے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی، حکومت نیآج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جان بوجھ کر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، حربے استعمال کرکے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا، پیپلز پارٹی کارکنان ہر حالات کا مقابلہ کریں گے۔پی پی رہنما نے کہا احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے، حکومت کی کوشش ہے نیب کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلے، حکومت کو سندھ کے اداروں اور عدالتوں پر اعتبار نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کرنا اچھی بات نہیں، راولپنڈی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو لاشیں دیں، فواد چوہدری کو بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے۔

خورشیدشاہ نے کہا کیاسندھ کی عدالتوں پر اعتماد نہیں جو پنڈی لے گئے ،شائد پنڈی کی عدالتیں پیپلز پارٹی کیلئے بنی ہیں، پنڈی کورٹ سے بینظیر صاحبہ کو سزا دلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں دعوت دیتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر آئیں بات کریں، شیخ رشید کی بات ہم ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اللہ نہ کرے کچھ ہو جائے تو بات ریکارڈ پر ہونا ضروری ہے۔یاد رہے جعلی بینک اکانٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے ، دونوں باپ بیٹا تحقیقات کے لئے اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں