آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس، سید خورشید شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:42

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں سید خورشید شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کی دو بیگمات ،دو بیٹوں فرخ شاہ ،زیرک شاہ ،دامادصوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت بارکونسل کی ہڑتال کے باعث 5 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے موقع پر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے خورشید شاہ کے علاوہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں