شہباز شریف کی والدہ مرحومہ شمیم اختر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی والدہ مرحومہ شمیم اختر کے ایصال ثواب کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ ضلعی سیکریٹریٹ دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی،جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،آغا عارف درانی، اللہ داد بوذدار، احمد حسین بھٹی،کاشف عباسی، شمیم رزاق، شیر محمد الرو،گل حسن کھوسو،عبدالفتاح ابڑو،شیخ نظام جان، خالد آرائیں، عدنان راجپوت، بابو کھوسو، اخلاق ھاشمی سمیت عہدے داروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعا کی گئی ، پی ایم ایل ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی و دیگر رہنماں نے ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ والدہ ماجدہ کی رحلت ایک بڑا صدمہ ہین لیگ کے تمام کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں انکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس کو جگہ عنایت فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، عمران خان اپنی دلفریب تقریروں سے عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، انشااللہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عمران خان کے جھوٹے ہتھکنڈوں کا سامنا کر کے عوام کے سامنے ایک بار پھر سرخرو ہونگے ، پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام پی ٹی آئی کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے ن لیگ کے کارکنان عمران حکومت کی سیاسی انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے حکومت کی سیاسی دبا کے باوجود کارکنان آج بھی ن لیگ کے قائدین کیساتھ کھڑے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں