ْایس ایس پی سکھر کاماہ صیام میں شراب فروشی کانوٹس،تھانہ ایس ایچ او اے سیکشن سے وضاحت طلب

جمعرات 4 اپریل 2024 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) اس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی جانب سے ماہ صیام میں شراب فروشی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ایس ایچ او اے سیکشن سے وضاحت طلب کرلی اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو وارننگ جاری کیں ہیں ترجمان سکھر پولیس محمدبخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس ماہ صیام میں شراب کی فروخت پر عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے مغفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کاروائی کرکیملزم مہیش کو گرفتار کیا اور اسکے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے ایس ایس پی سکھر نے تمام تھانہ انچارجز کو وارننگ دیتے ہوئے سماجی برائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات ایسی شکایت پہ سخت ایکشن لینے کا انتباہ دیا اورکہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں