سکھر، نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات ، ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد

جمعرات 2 مئی 2024 17:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں چیکنگ کے دوران ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد ہونے پر پرچہ لے لیا گیا۔سکھر بورڈ کے زیرِ انتظام امتحانات میں سکھر ضلع میں 54، خیرپور میں 105 اور گھوٹکی ضلع میں 41 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تعلیمی بورڈ رفیق پلھ نے ایم کے ہائی اسکول کا دورہ کیا۔رفیق پلھ نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے 1 لاکھ 5 ہزار 77 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی 30 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں