سیپکو نے روہڑی جنکشن کی بجلی 37 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی

بدھ 1 مئی 2024 22:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سیپکو کیجانب سے ملک کے اہم مصروف ریلوے اسٹیشن روہڑی جنکشن کی بجلی 37 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی گئی جس کے باعث ریلوے اسٹیشن تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، کراچی، لاہور، پشاور،راولپنڈی اورکوئٹہ ودیگر شہروں سے آنے جانے والی اپ اینڈ ڈان ٹرینوں کے مسافروں، روہڑی اسٹیشن پر ڈیوٹیاں انجام دینے والیملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا ھے، روہڑی اسٹیشن کے چاروں پیلٹ فارموں پر موجود کھانے پینے کی.

(جاری ہے)

درجنوں اسٹال وینڈروں ومالکان کو بھی پریشانی کا شکار ھیں، اسٹال وینڈرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے بجلی کی بندش کے باعث کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے جنریٹر استعمال کر رہے ہیں جسکی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کا ایندھن استعمال کرنے پر اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں اس سلسلے ایس ڈی او سیپکو سب ڈویزن روہڑی نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن روہڑی پر تقریبا 37 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی وجہ سے بجلی منقطع کی گئی ہے، رابطہ کرنے پر ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے بتایا کہ سیپکو نے گزشتہ تین روز سے بجلی کی سپلائی منقطع تھے اور جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کرکے دفاتر میں کام چلایا جارہا ہے جلد بل کی ادائیگی کرکے ریلوے اسٹیشن روہڑی کی بجلی بحال کروادی جائے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں