سکھر،یوم مزدور کے حوالے سے مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

بدھ 1 مئی 2024 22:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یوم مزدور کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرکٹ یونین سی بی اے اور ٹریڈ یونین الائنس کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا اور گھبٹہ گھر چوک پر جلسہ عام منعقد ہوا ریلی شرکا نے شگاکو میں شہید ہونے والے مزدورں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جلسہ عام میں خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چئیرمین سید کمیل حیدر شاہ نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمان گرامی میں شجاعت علی گھمرو، زاہد شاہ ، نظرمحمد میمن ،خادم کھوسو ، علی مرادان شیخ ، لالا رحمان،مجید جسکانی سمندر بھٹو ودیگر نے شرکت کی جلسہ عام سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے مذدور رہنماں کا کہنا تھا کے مزدوروں کے لیئے ہمارے ملک کے حالات شکاگو کے مزدوروں سے زیادہ خراب ہو چکے ہیں مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدروں کی دہاڑی ماہانہ تنخواہ اور دیگر الانس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سنارٹی اور پے فکسیشن لیٹر جاری کیئے جائیں تا کے مذدوروں میں پاء جانے والی پیچینی کو دور کیا جا سکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں