ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر کی شہداء پولیس کے گھروں پر آمد، عیدی اور نئے کپڑے تقسیم کیے

بدھ 20 مئی 2020 16:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے ہمراہ شہدائ پولیس کے گھروں پر جاکر عیدی اور نئے کپڑے تقسیم کیے، ترجمان پولیس کیمطابق شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی آئی جی سکھر فدا حسن مستوئی اور ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں شہداء پولیس کے گھروں کو پہنچے جہاں انہوں نے شہدائ پولیس کی فیملی کے میں عیدی نئے کپڑے و دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں اور ان سے خیریت بھی دریافت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہمارے لیے ہر خوشی کا تہوار اپنے شہدائپولیس کی فیملی ساتھ ہے، اس موقع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، ہم ہروقت ہر پل اپنے شہداء پولیس کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں