وزیراعظم عمران خان جمہوریت پسند نہیں آمریت پسند ہیں،عوام تنگ آچکے،شاہ محمد شاہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت پسند نہیں بلکہ آمریت پسند ہے جس سے عوام تنگ آچکے ہیں گزشتہ دوسال سے موجودہ وزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیاہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہیں ہیں اس حوالے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کی جانب سے مسلم لیگ نے ڈسٹرکٹ سکھرکے صدر خورشید میرانی کی چائے پارٹی کی تقریب کو خطاب کرتے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا میاں نوازشریف ایک ہی لیڈر ہے جو ملک کو خوشحالی لائے گا اور عوام کو سہولیات فراہم کرے گا میاں نوازشریف نے اپنی حکومت میں امن امان بحال کروایا اور عوام کے جان اور مال کی حفاظت کی اس نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ ملک کو ترقی کی گامزن اور عوام کو تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے اس نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کے دوران عوام سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر عوام کو دینے کے وعدے کیے تھے مگر الٹاکرکہ دکھایا لوگوں کو بے روزگار کیا اور گھروں سے انکروچمینٹ کی آڑ میں بے دخل ہیں وزیراعظم سلیکٹڈ ہے جواقتدار میں ہونے کے باوجود اپوزیشن کا لیڈر سمجھ رہاہے اور اپوزیشن والوں کے خلاف انتقام کر رہا ہے یہ جمہوریت کا نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہے جو آمریت جیسی پالیسیوں پہ عمل کررہاہے اس نے مزید کہا کہ جس کو میاں نوازشریف نے سلیکٹڈ کیا تھا وہ ابھی بھی سرکاری سہولیات اور مکان استعمال کر رہے ہیں اس کو چاہیئے کہ سرکاری سہولیات کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے لیڈر میاں نواز شریف کے مشن پہ کام کریں اور کچھ پاکستان مسلم لیگ ن کے یتیم بچے گھوم رہیں ہیں جن کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے وہ لوگ کسی اور قوت کو راضی کرنے میں مصروف ہیں دوسری طرف تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سندھ کے کوآرڈینیٹر خالد شیخ ضلع صدر خورشید احمد میرانی ضلع جنرل سیکریٹری اعظم خان انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسہ، عبدالفتاح ابڑو، شمیم رزاق، کاشف عباسی، ایڈوکیٹ ندیم مہر، خیربخش بروہی. سمیت دیگر عہدیدارن اور کارکناں سے سیاسی حوالے سے میٹنگ کی گئی�

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں