روہڑی ،ا یکسائز پولیس نے 4800 لیٹر کچی شراب لاہور سے کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈرائیور، کلینرز گرفتار ،مقدمہ درج
جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:02
روہڑی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) ا یکسائز پولیس روہڑی نے دوران تلاشی مزید 4800 لیٹر کچی شراب لاہور سے کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ڈرائیور کلینرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ایک ماہ کے دوران 20 ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب بر آمد کرچکے ہیں تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نجیب الرحمن ڈومکی نے عملے عبدالمجید ابڑو ،گلشیر ،زبیر جاگیرانی ،زاہد بھٹو ودیگر کے ہمراہ لاہور سے کراچی جانے والے ٹرک نمبر پی 7146 کو روک کر اس پر رکھے کنٹینر کی تلاشی لیں تو اسمیں چالیس ڈرم رکھے تھے جن میں سے 16 ڈرموں میں سیاہی جبکہ چوبیس ڈرموں کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے کچی شراب برآمدکرکے میا نوالی پنجاب کے رہائشی ٹرک ڈرائیور خان میر خان ولد نور خان نیازی ،کلینرز فتح اللہ ولد دین محمد نیازی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا انسپکٹر نجیب الرحمن ڈومکی نے بتایا کہ پنجاب سے کوئی گروہ بڑی مقدار میں کچی شراب سندھ اسمگلنگ کر رہا ہے ایک ماہ کے دوارن ہم نے عملے کے ہمراہ تقر یبا 20 ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر مقدمات درج کیے ہیں گرفتار ڈرائیور خان میر خان نے بتایا کہ ہمیں الحمد گڈز ٹراسپورٹ کمپنی نے فیروز پور روڈ کی سیاہی کی فیکٹری سے یہ ڈرم سیاہی کہہ کرک بک کروائے جو کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں اتارنے تھے ہم بے گناہ ہیں ہمارے پاس ٹرانسپورٹ کمپنی کی بلٹی بھی ہے جو ایکسائز عملے کے حوالے کی ہے ۔
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پیپلز پارٹی سکھر کا جنرل ورکرز کنونشن منگل کو ہوگا ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صدارت کریں گے
سندھ میں بھی عوام کے منتخب نمائندوں کو جعلسازی سے ہروایا گیا ہے ،بیرسٹر شعیب شاہین
سکھر سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
sسکھر،بابر علی بلو ایک بار پھر سٹی سکھر کے مختیار کار مقرر
آج کل کے فتنہ فساد دور میں اصحاب کرام رض کی طرز زندگی اپنانا ناگزیز ہے، سید محمد پریل شاہ بخاری
Uجامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کا حکومت پاکستان ..
سکھر، رضا گوٹھ کے حدود میں غیرت کہ نام پر قتل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
ژ*سکھر میں خواتین کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے مفت سرجیکل کیمپ کا انعقاد
Uن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کو دل کا دورہ
ن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کو دل کا دورہ،این آئی وی سی ڈی داخل
مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے 208ویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کاسلسلہ ..
سکھر میں خواتین کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے مفت سرجیکل کیمپ کا انعقاد
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان