ْڈ ی سی سکھر کی جانب سے 14اگست کو جشن آزادی کے پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت

عوامی مقامات، مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے ممکن اقدامات کیئے جائینگے،ڈی سی سکھر

پیر 13 اگست 2018 22:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نی14اگست کو جشن آزادی کے تمام پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی مقامات ، مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جائینگے۔ انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس کے کانفرنس روم میں14اگست کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں طلب کردہ ایک اجلاس کو خطاب کے دوران دیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے پروگرامز اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سخت کی جائیگی تاکہ پاکستان دشمن اپنے کسی بھی ناپاک ارادے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نہ ہی دنیا کو پاکستان کو غیر محفوظ ہونے کا پیغام دے سکیں۔ ڈی سی سکھر نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کوہدایت کی کہ اپنے ارد گر د مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں اور ناخوشگوار صورتحال اور مشتبہ افراد کے متعلق اطلاع فوری طورپر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں دی جائے۔

(جاری ہے)

ڈ ی سکھر رحیم بخش میتلو نے ایس ایس پی سکھر کو کہا کہ ضلع کے تما م داخلی راستوں پرنظر رکھی جائے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کرتے ہوئے ایسے کالے شیشے گاڑیوںسے اتروائے جائیں جبکہ ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں