سکھر،محرم الحرام کے ایام کے دوران ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس سکھر ڈویڑن بھی متحرک

محرم الحرام میں ریلوئے اسٹیشنوں ، مسافرگاڑیوں ، ریلوئے املاک سمیت ریلوئے ایراضی پر ریلوئے پولیس نے ایس پی ریلوئے باقر محی الدین گیلانی کی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع

بدھ 19 ستمبر 2018 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے ایام کے دوران ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس سکھر ڈویڑن بھی متحرک ہو گئی ہے محرم الحرام میں ریلوئے اسٹیشنوں ، مسافرگاڑیوں ، ریلوئے املاک سمیت ریلوئے ایراضی پر ریلوئے پولیس نے ایس پی ریلوئے باقر محی الدین گیلانی کی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اور ریلوے پولیس کے بم ڈسپوڑل اسکواڈ نے روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت ٹریکس کا جامعہ معائنہ کیا ترجمان ریلوئے پولیس سکھر دائود ملک کے مطابق ایس پی ریلوے باقر محی الدین گیلانی نے از خود مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی تلاشی اور دیگر دستاویزات چیک کیے اورایس پی ریلوے نے روہڑی میں تاریخی ماتم میں شرکت کے لئے آنے والے ملک بھر سے عزاداروں کو جامعہ تلاشی لینے کے بعد اسٹیشن سے جانے کی اجازت کا حکم دیاترجمان کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت ڈویڑن کے تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریکس پر گشت کے دورانیہ کو بڑھانے سمیت ریلوے پولیس کے اسنائیپرز بھی تعینات کیے گئے ہیںاور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کے کمانڈوز کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں