مسافر ٹرین سندھ ایکسپریس کے حوالے سے سکھر ریلوے اسٹیشن پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 23 نومبر 2018 20:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے سو روزہ پروگرام کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات پہنچانے کی خاطر سکھر اور کراچی کے درمیان دن کے اوقات میں چلائی جانے والی سندھ ایکسپریس کے افتتاح حوالے سے سکھر ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب منعقد کی گئی، اس سلسلے میں ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر سلمان صادق شیخ نے بتایا کہ سکھر اور کراچی کے درمیان دن کے اوقات میں چلائی جانے والی ٹرین کا مقصد سکھر کے نواحی علاقوں شکارپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد و گھوٹکی کے باشندوں کو زیادہ آسانی کے ساتھ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ ایکسپریس کی دونوں اطراف سے باقاعدہ روانگی چوبیس نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہوگی، جبکہ یہ ٹرین نو بوگیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پانچ اکانومی کلاس، ایک پالر کلاس ، ایک بزنس، ایک لوئر اے سی اور ایک پارسل وین شامل ہیں، ڈی ایس ریلوے نے مزید بتایا کہ سکھر اور کراچی کے درمیان سندھ ایکسپریس کے اسٹاپ مقرر کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھا گیا ہے کہ یہ ٹرین ایسے اسٹیشنوں پر اپنا اسٹاپ کریں، جن اسٹیشنوں کے قریب قومی شاہراہ یا آمد ورفت کے بہت ذرائع موجود نہ ہوں، اس طرح ان اسٹیشنوں کے قریب رہائشی عوام سندھ ایکسپریس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی دلچسپی شامل ہے، اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے حوالے سے بھی کئی تجاویز پر آئندہ چند مہینوں میں کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ ایکسپریس کا مکمل طور پر سجا یا گیا ،سندھ ایکسپریس کا اسٹاپ سکھر سے کراچی کے درمیان 19 مختلف اسٹیشنز پر ہوگا محکمہ ریلوے کی جانب سے گذشتہ ماہ بھی دو نئی ٹرینیں موئن جو دڑو ایکسپریس اور روحی ایکسپریس بھی چلائی گئی تھیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں