محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے کرپشن مٹاؤ نئی نسل بچاؤ ریلی نکالی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 20:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سکھر میں انسداد رشوت ستانی ہفتے کے سلسلے میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے کرپشن مٹاؤ نئی نسل بچاؤ ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت کمشنر سکھرمحمدرفیق برڑو ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن سکھر میر نادر علی ابڑو دیگر نے کی ،ریلی گورنمنٹ ہائی اسکول سے شروع ہوئی اور سکھر پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے شہریوں میں پمفلیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر کمشنر سکھر محمد رفیق برڑو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن معاشرے میں حرام خوری اور نااہلی کو فروغ اور میرٹ کو دفن کرتی ہے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے نبی کریم کی حدیث ہے کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں