ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، چیئر مین میلاد مصطفی کمیٹی پاکستان

پیر 17 دسمبر 2018 19:31

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین محمد غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے گراں قدر قربانیاں دیں ہیں ، سینکڑوں معصوم طالبعلموں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاک فوج نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں جس پر پوری قوم اپنے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے موقع پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیداران و اراکین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں