سکھر پولیس نے ایمرجنسی موبائل ورکشاپ میں24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت مہیا کردی

جمعہ 22 فروری 2019 18:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر سکھر کی عوام کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے ایمرجنسی موبائل ورکشاپ کا 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت مہیا کردی گئی ترجمان کے مطابق موبائل ورکشاپ میں 24 گھنٹے ایک مکینیک موجود ہوگا جو کسی بھی ایمرجنسی کال آنے کی صورت میں اس جگہ پہنچے گا جہاں اس کال کرنے والے کی گاڑی خراب ہوئی ہوگی اور ایمرجنسی موبائل ورکشاپ میں موجود مکینیک گاڑی کی معمولی خرابی کو دور کرکے موقع پر ٹھیک کرکے اور کسی مکینیک کی دوکان تک پہنچا دے گا، یہ سہولت سکھر کے ہر خاص و عام کیلئے میئسر ہوگی سکھر کی عوام کسی بھی جگہ سڑک پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ان نمبر0719310560،0719310561 پر کال کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیںاس کے علاوہ مددگار 15 پر بھی کال کرکے مدد حاصل کی جاسکتی ہے دوسری جانب سکھر پولیس کی جانب سے موبائل ورکشاپ سروس مہیا کرنے پر سکھر کی سول سوسائٹی کی جانب سے سکھر شہر میں امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ایک بہترین سہولت کا حامل تحفہ دینے پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے اظہار تشکر کیا جا رہا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں