۵کفریہ طاقتیں اسلام کیخلاف گھنائونی سازش کر کے امت مسلمہ کو بدنام کر نے پر تلی ہوئی،مفتی محمد ابراہیم قادری

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ کفریہ طاقتیں اسلام کے خلاف گھنائونی سازش کر کے امت مسلمہ کو بدنام کر نے پر تلی ہوئی ہے ، وطن عزیز اس اور امت مسلمہ اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں اور ان سب کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں موجود ہے ، امت مسلمہ دین اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک افواج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ باغ حیات علی شاہ سکھر میں جے یو پی صوبہ سندھ کا شوریٰ اور عاملہ کے منعقد اجلاس اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اجلاس میں جے یو پی صوبہ سندھ کے رہنمائوں مشرف محمود قادری ، مفتی غوث صابری ، مستقیم نورانی ، صاحبزادہ زبیر ہزاروی ، ندیم قریشی ، مولانا منظور نعیمی ، حافظ روشن پہنور ، محمد افضل الحسینی سمیت صوبہ سندھ کے تمام اضلا ح کے اراکیں شوریٰو عاملہ نے شرکت کی اجلاس میں ملک اور صوبائی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو پی پر فورم پر آواز بلند کریگی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم سب کو ملکروطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ۔مغربی طاقتیں اسلام دشمن پالیسیاں بناتی رہے گی اور علماء کرام دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیور ثابت ہوتے رہے گے ۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے موجودہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کے جن پر قابو پا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں اور عوام دشمن فیصلوں سے اجتناب برتیںتاکہ ملک کی غریب عوام سکھ اور چین کی زندگی بسر کر سکے ، انشاء اللہ جے یو پی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی ، عوامی خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

اجلاس میں صوبہ سندھ کے تمام اضلا ح کے اراکیں شوریٰ و عاملہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں