غیر معیاری سی این جی سلینڈر، عطائی ڈاکٹرز، اپلائیڈ بائیکس ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون

بدھ 17 جولائی 2019 21:13

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) غیر معیاری CNG سلینڈر، عطائی ڈاکٹرز، اپلائیڈ موٹرسائیکل اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون ،ولیس ترجمان کیمطابق آئی جی پی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر ٹریفک و ڈسٹرکٹ پولیس کی ضلع بھر میں خلاف قانون شکن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکز کی چیکنگ کی گئی، چیکنگ کے دوران گاڑیوں سے 16 غیر معیاری CNG سلینڈر اتارے گئے، گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی،جبکہ دوران کاروائی 54 سے زائد موٹرسائیکلز کے خلاف 550 کی کاروائی کرکے چالانڈ کردیا گیا ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پہ 35 مختلف چھوٹی بڑی گاڑیوں اور 68 سے زائد موٹرسائیکل پہ جرمانہ عائد کیا گیا،پولیس نے اطلاع پہ مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا،اس موقع پہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے تمام ایس ایچ اوز کو سماجی برائیوں اور جرائم کے خلاف مستعد اور متحرک اقدامات کرنے کی احکامات جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز آئی جی سندھ کی جاری مہم میں بہتر اقدامات کرتے ہوئے بھرپور کاروائیاں عمل میں لائیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں