سکھر ،شہر میں بارش رکنے کے بعد سڑکیں جل تھل، نکاسی آب کا نظام درہم برہم، ٹریفک کی آمدورفت معطل

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) سکھر شہر میں بارش رکنے کے بعد سڑکیں جل تھل، نکاسی آب کا نظام درہم برہم، ٹریفک کی آمدورفت معطل، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع، بارش کے باعث درہم برہم بجلی کا نظام بھی بحال نہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح Rمیں تیز ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ شب سے پڑنے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر،تانگہ اسٹینڈ،نمائش ،شالمیار روڈ،جیل موڑ،گھنٹہ گھر،ریلوئے کالونی،بندر روڈ،و دیگر کاروباری و تجارتی مراکز میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہے جبکہ دوسری جانب بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی معطل ہونے والا بجلی کا نظام بحال نہیں ہوسکا ہے شہر میں بارشوں سے قبل ان سے نمٹنے کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بہتر انتظامات کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی اور پورا شہر جل تھل کا منظر پیش کررہا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں