سکھر:عام انتخابات، جیکب آباد پی ایس ون دھاندلی کا معاملہ

الیکشن ٹربیونل سندھ ہائی کورٹ سکھر نے ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ کو 17 فروری عدالت میں طلب کرلیا

پیر 20 جنوری 2020 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) عام انتخابات، جیکب آباد پی ایس ون دھاندلی کا معاملہ ، الیکشن ٹربیونل سندھ ہائی کورٹ سکھر نے ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ کو 17 فروری عدالت میں طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ون جیکب آباد سے پی پی اٴْمیدوار اورنگزیب پنہور نے مخالف امیدوار اسلم ابڑو کے خلاف عام انتخابات میں دھاندلی کی پٹیشن دائر کی تھی،گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گذار کے وکیل مکیش کارڑا نے دلائل پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عام انتخابات 2018 میں پی ایس ون پرپی ٹی آئی امیدوار اسلم ابڑو نے دھاندلی کی،جعلی اور بوگس ووٹنگ کے ذریعے پی ٹی آئی اٴْمیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دھاندلی سے متعلق درخواست کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں کیا۔دلائل سننے کے بعد لیکشن ٹربیونل نے 17 فروری کو ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ کو عدالت میں حاضری کے نوٹس جاری کردیئی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں