وزیراعظم کی انتھک محنت ، لگن سے ملک خسارے سے نکل چکا ہے ، قاسم خان سوری

موجودہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے،ٹائیگر فورس کے زریعے مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائگا،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 21:33

وزیراعظم کی انتھک محنت ، لگن سے ملک خسارے سے نکل چکا ہے ، قاسم خان سوری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی انتھک محنت و لگن سے ملک خسارے سے نکل چکا ہے ،موجودہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے،ٹائیگر فورس کے زریعے مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ربنواز کلوڑ سے قومی اسمبلی میں چیمبرمیں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر عبدالغفار کلوڑ و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مزید کہا کے پاکستان تحریک انصاف حکومت بے روزگار نوجوان کو نوکریاں دیگی اور روزگار فراہمی کریگی ،ملاقات کے دوران ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو سکھر کے دورے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے جلد سکھر کا دورہ کرنے سمیت دورے کے موقع پر کارکنان اور عوام سے ملاقات کرینگے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں