سکھر شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں ، سید شفقت علی شاہ

جمعہ 27 نومبر 2020 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ف کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے سکھر شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں سابق مئیر سکھر ارسلان شیخ نے ترقیاتی کام کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں تو لگا ڈالی ہے مگر آج بھی مذکورہ ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکے ہیں جاری کردہ پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر منتخب نمائندگان اور سرکاری افسران کی نااہلی اور کرپشن کے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،شہر کے تدریحی مقامات ،بیو ٹی فیکشن پوائنٹ ،چوراہوں کی از سر نو تعمیر کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو سہولیات مہیسر نہیں ہے ترقیاتی منصوبوں کی نامکمل ہونے کی وجہ شہری شدید پریشان حال ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سنھ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ،پی پی کے وزراء و مشیر کرپشن میں ملوث ہیں،پی پی حکومت عدالتی فیصلوں کی آڑ میں سکھر بیراج کالونی،بشیر آباد و دیگر علاقوں میں غریبوں کے گھر مسمار کررہی ہے انہوں نے کہا عدالتی فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہئے اور غریب اور بے گھر ہونے والے افراد کو متبادل جگہ دینا حکومت کی زمہ داری ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپریشن کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے آپریشن زدہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں