سکھر،تنخواہ کی عدم ادائیگی بلدیاتی ملازمین نے شہر میں جھاڑو نہ دینے کا اعلان کردیا

بدھ 20 جنوری 2021 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) تنخواہ کی عدم ادائیگی بلدیاتی ملازمین نے شہر میں جھاڑو نہ دینے کا اعلان کردیا ،مطالبات منظور نہ ہونے تک صفائی کا عمل شروع نہیں کیا جائیگا ،یونین رہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کثیر تعداد نے محنت کش اسٹاف یونین کے رہنماؤں علی مردان شیخ ، دانش قریشی،سعید مہر ، شاہد جتوئی ، چوہدری شفاعت و دیگر کی قیادت میں بلدیہ اعلیٰ سکھر تا سکھر پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیکر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی نثار میمن ،میونسپل کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ملازم نے اپنے ہاتھوں پر بلیڈ مار کرکے زخمی کردیا اور نعرے لگائے ملازمین نے اپنے حقوق کیلئے ہاتھوں میں سیاہ بینرز اور اورمذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے اس موقع پر مزدور یونین کے رہنماؤں علی مردان شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ دو ماہ گذر چکے ہیں لیکن افسوس ابتک ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جا سکی ہے ، ایڈمنسٹریٹر نثار میمن من پسند ٹھیکیداروں اور افسران کو نواز رہا ہے لیکن افسوس سینٹری ملازمین سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان حال ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے، رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ملازمین کی ویریفکیشن کے نام پر ایڈمنسٹریٹر ملازمین کیساتھ زیادتیکر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کر کے ملازمین کو فاقہ کشی سے بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل سے شہر میں جھاڑو روک احتجاجی سلسلہ شروع کرکے صفائی کا عمل نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں