ڈی سی سکھر کی جانب اشیاء خورد ونوش سمیت دیگر فروٹ، سبزی، گوشت اور دیگر مارکیٹس کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس

ڈپٹی کمشنرکی تاجروں، مارکیٹ کے عہدیداروں سمیت تمام ذمہ داروں کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جنوری 2021 17:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر سکھر /چیئرمین ڈسٹر کٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل رانا عدیل تصور نے سکھر کے بازاروں، مارکیٹوں ، سبزی ، فروٹ، کلاتھ، گوشت اور دیگر جگہوں پر خریداروں اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تاجران اور ذمہ داروں کو ڈی سی آفس طلب کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے اجلاس میں کہا کہ صوبے میں سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 نافذہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس و خریداروں کومعیاری اشیاء کی فروخت ممکن بنائی جائے بصورت دیگرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ملوث عناصروں کے خلاف نافذ العمل ایکٹ کے تحت سخت سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سکھررانا دعدیل تصور نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وقتاً فوقتاً بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگر بڑے اسٹورز پر چیکنگ کا عمل تیزکیا جائے اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات پر صاف ستھری اور معیاری اشیاء کی فروخت کے سلسلے میں آگاہی بینرز، پینا فلیکس ، پوسٹر آویزاں کیے جائیں اور کروناکے پیش نظر ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں