گمبٹ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی پھل برادری کا سہیل احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مظاہرہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) گمبٹ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی پھل برادری کی کثیر تعداد نے مقتول سہیل احمد کے ورثاء منظور احمد ،بدر الدین ،حمزہ ،نوید و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقتول سہیل احمد کے قتل میں ملوث جوابداروں اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف نعریبازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں تحریری پلے کارڈ اور مقتول کی تصاویر اٹھا رکھی تھی اس موقع پر مقتول سہیل احمد کے والد منظور احمد و دیگر نے بتایا کہ ایک ماہ قبل برادری کے بااثر افراد راشد،حاکم،ماجد،عابد،ارشاد و دیگر نے میرے بیٹے سہیل احمد جو انٹر کا طالبعلم تھا اسے اغواء کیا اور مسمات نامی 7بچوں کی ماں کیساتھ سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنایا اور زخمی حالت میں اسے پھینک کر فرار ہوگئے بعد ازیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بیٹا چل بسا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے ملوث افراد سے رشوت لیکر الٹا ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرلیا معززین کی مداخلت پر گمبٹ پولیس نے 20ہزار روپے لیکر ہمارا مقدمہ درج کیا اور چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کررہی ہے جبکہ مرکزی ملزم راشد اور حاکم آزاد گھوم رہے ہیں اور ہمیں شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا کر مقتول سہیل احمد کیورثاء کو انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں