ًسکھر:روہڑی کے قریب مال گاڑی کی ویگن پٹری سے اتر گئی ،ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) روہڑی کے قریب مال گاڑی کی ویگن پٹری سے اتر گئی ،ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی ایک ویگن اچانک پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی اور ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ویگن کی پٹری سے اتر جانے کے باعث پٹری کو شدید نقصان پہنچا حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں جائے حادثہ پر آخری اطلاعات کے مطابق امدادی کام۔جاری ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں