سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک،نعشیں اسپتال منتقل

منگل 26 مارچ 2024 21:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک،نعشیں اسپتال منتقل،ہلاک ڈاکوں پر 12سے زائد کیسز مختلف تھانوں پر درج ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود ڈپٹی جو باغ سعید آباد لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دوران تعاقب دو ڈاکو بنام انور نون اور خادم نون ہلاک ہوگئے ڈاکوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے بتایا کہ تھانہ ائیرپورٹ کی حدود ڈپٹی جو باغ سعید آباد لنک روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تو گشت پر معمور پولیس پارٹی نے ڈاکوں کا تعاقب کیا دوران تعاقب ڈاکوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جنہیں مزید قانونی کاروائی کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکووں کی شناخت انور نون اور خادم حسین نوں کے نام سے ہوئی ہے اور ہلاک ڈاکوں نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ سی سیکشن کہ حدود نمائش کالونی شاہین اسکول کے قریب مسجد کہ پیش امام سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے ہلاک ڈاکووں شھر سے اسنیچنگ ڈکیتی چوری سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب آور اہم کارندے تھے ڈاکوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے نشاندہی کی گئی تھی جبکہ ہلاک ڈاکوں سے چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی مزید قانونی کاروائی کہ بعد مسروقہ موٹر سائیکل ، موبائیل، و نقدی مالک کے حوالے کر دی جائے گی، ایس ایس سکھر عابد علی بلوچ نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوں پر 12سے زائد کیسز مختلف تھانوں پر درج ہیں ہلاک ڈاکوں کی مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں