محکمہ ایکسائز کی کارروائی،چیکنگ کے دوران منی مزدہ ٹرک سے 15کلو چرس برآمد،ایک ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ای پی ایس اور ڈی آئی او کیمپ ٹیم کی مشترکہ کارروائی ،چیکنگ کے دوران منی مزدہ ٹرک سے 15کلو چرس برآمد،ایک ملزم گرفتار تفصیلا ت کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن،سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹکس سندھ،اورنگزیب پہنور،اقبال احمد لغاری ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسنیشن سکھر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائیز کا عملہ منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہوگیا ہے گذشتہ روز ایکسائیز اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ای پی ایس سکھر ٹاؤن اور ڈی آئی یو سکھر ٹاؤن کی ٹیموں نے ای پی ایس سکھر ٹاؤن انسپکٹر سید نور علی شاہ ،انسپکٹر محمد یونس ڈھنڈو کی زیر نگرانی شکارپور روڈ سکھر کے قریب چیکنگ کے دوران ایک منی مزدہ ٹرک نمبر ٹی کے ڈی 625سے تلاشی کے دوران اعلی کوالٹی کی 15کلو سے زائد چرس برامد کرکے ایک ملزم محمد عثمان پٹھان کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا کاروائی کے حوالے سے متعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ بالا افسران کی ہدایات پر شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ملوث افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں