سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور توانائی بحران کے باعث سولر سسٹم کی مانگ بڑھنے لگی

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور توانائی بحران کے باعث سولر سسٹم، چائنہ پنکھوں، ایل ای ڈی بلبوں کی مانگ بڑھنے لگ گئی ہیں جبکہ تاجروں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔گرمی کی شدت میںاضافے کے بعدسکھر میں شہریوں نے اپنی بجلی بنانے کیلئے سولرپینل لگانے شروع کردیئے، سولرپینل کے تاجروں نے عوام کی جیبیں خالی کروانی شروع کردی تو دوسری جانب سولر سسٹم کی فٹنگ کرنے والے کاریگروں نے بھی اپنے معاوضے میں منہ مانگا اضافہ کردیا ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں گرمی کی شدت کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ توانائی کے بحران کے باعث گھروں میں بھی سکون برباد ہوتا جارہا ہے سکھر میں بجلی کا شدید بحران، سیپکو کی صارفین کو متبادل ذرائع فعال کرنے کی ہدایت سکھراور گردنواح کے علاقوں میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔بجلی کی ناپیدی کے باعث عوام سولر سسٹم سے چلنے والے بجلی کے آلات خریدنے میں مشغول ہوگئے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد سولر سسٹم سے چلنے والے پنکھے ، بلب اور دیگر اشیا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں شہریوں نے حکومتی وعدے بھول کر اپنی بجلی کے لیے بھاگ ڈور شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں